نیو دہلی: سابق بھارتی وزیر خزانہ چدم برم نے پانچ سو اور ہزار روپے کرنسی نوٹوں پر پابندی کو 2016 کا سب سے بڑا فراڈ قرار دے دیا۔
چدم برم نے نریندر مودی کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک آدمی کے دماغ میں آئیڈیا آیا اور اس نے نتائج سوچے سمجھے بغیر ٹی وی پر نوٹ بندی کا اعلان کردیا، نوٹ بندی کے فیصلے سے دو ہزار سولہ میں بھارتی معیشت نیچے آئی اور تقریباً ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔