نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024: سینیٹ سے متفقہ منظوری

03:39 PM, 13 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سینیٹ نے نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 کو متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل فرانزک ایجنسی کا ڈائریکٹر جنرل کسی دوسرے ملک کی شہریت رکھنے والا نہیں ہو گا۔

اعظم نذیر تارڑ نے وزیروں کی مراعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ "وزیروں کو 1500 سی سی گاڑی اور 400 لیٹر پٹرول دیا جاتا ہے، تاہم 95 فیصد وزیروں نے اپنی تنخواہیں نہیں لیں اور وہ خود اپنے بلز ادا کرتے ہیں۔"

وقفہ سوالات میں وزارت داخلہ نے بتایا کہ نادرا نے گزشتہ دو سالوں میں کفایت شعاری پالیسی کے تحت کوئی نئی گاڑی نہیں خریدی، تاہم 2022 میں 35 گاڑیاں خریدی گئیں، جن کی مجموعی قیمت 26 کروڑ 43 لاکھ 34 ہزار روپے تھی۔

مزیدخبریں