خطے میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لہر،پاکستان میں دہشت گردوں کے قبضے سے امریکی اسلحہ برآمد

خطے میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لہر،پاکستان میں دہشت گردوں کے قبضے سے امریکی اسلحہ برآمد

اسلام آباد:پاکستان میں دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں میں افغانستان سے دراندازی اور امریکی چھوڑے گئے اسلحے کا استعمال بڑھ گیا ہے، جس کی وجہ سے خطے کی سلامتی پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے حالیہ آپریشنز میں دہشت گردوں کا صفایا کیا اور ان کے قبضے سے غیر ملکی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔

رپورٹ کے مطابق     09 دسمبر 2024 کو ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک اور ایک گرفتار ہوا۔    10 نومبر 2024 کو شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دس دہشت گرد مارے گئے اور بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔    23/24 اکتوبر 2024 کو باجوڑ میں آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور ان سے غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا۔    19/20 ستمبر 2024 کو شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ دو شدید مقابلوں میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
یورو ایشین ٹائمز کے مطابق، افغانستان میں امریکی انخلا کے دوران 300,000 جنگی ہتھیار افغانستان میں رہ گئے تھے، جس کی وجہ سے پاکستان اور خطے میں دہشت گردی کی کارروائیاں بڑھ گئی ہیں۔