پاکستان میں توانائی کے ذخائر میں اضافہ: لکی مروت میں  گیس اور تیل کی دریافت

02:31 PM, 13 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

لکی مروت: خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے بیٹانی-2 کنویں میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر کی دریافت کی گئی ہے۔ او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق، یہ ذخائر ولی بلاک ساماناسک فارمیشن میں دریافت ہوئے ہیں، جو کہ اس علاقے میں پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے۔

دریافت کے ابتدائی مرحلے میں یومیہ 21 لاکھ 14 ہزار مکعب فٹ گیس اور یومیہ 74 بیرل خام تیل کی پیداوار متوقع ہے۔ او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ اس دریافت کے بعد علاقے میں مزید کنویں کھودنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ توانائی کی پیداوار میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔

اس اہم دریافت سے مقامی سطح پر اقتصادی ترقی کی توقع کی جا رہی ہے اور یہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں بھی معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں