کراچی : چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 10 سے 15 روپے فی کلو کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، اور سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کی سرگرمیوں کے باعث یہ اضافہ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ فیوچر ٹریڈ کے نام پر سٹے بازوں نے جنوری میں چینی کی قیمت میں مزید 8 روپے فی کلو اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔
ایکس مل ریٹ 115 سے 125 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے، جس کے بعد بڑے دکاندار چینی 130 سے 135 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں، جبکہ چھوٹے دکاندار چینی 140 سے 150 روپے فی کلو بیچ رہے ہیں۔
چینی کے ڈیلرز نے دسمبر کے دوران تھوک قیمت 128 روپے فی کلو متوقع کی ہے، اور جنوری میں یہ قیمت 133 روپے فی کلو تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس صورتحال سے عوام پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے اور قیمتوں میں مزید اضافے کی توقع ہے۔