اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں زیر التواء شکایات کا جائزہ لیا جائے گا، اور مختلف امور پر غور کیا جائے گا۔ یہ اجلاس اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس میں عدلیہ کے معاملات اور شکایات کے حل کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔