برطانیہ سے 70 پاکستانیوں کی ملک بدری، خصوصی پرواز سے پاکستان روانہ کردیا گیا

برطانیہ سے 70 پاکستانیوں کی ملک بدری، خصوصی پرواز سے پاکستان روانہ کردیا گیا

لندن : برطانیہ سے تقریباً 70 پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا گیا ہے اور انہیں خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان بھیج دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ پاکستانی تقریباً 4 سال بعد ملک بدر کیے گئے ہیں، اور ان کی تمام اپیلیں مسترد ہو چکی تھیں، جس کی وجہ سے انہیں برطانیہ میں مزید رہنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

یہ افراد وہ ہیں جو برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے اور ان کی درخواستوں کو مختلف مراحل پر مسترد کیا جا چکا تھا۔ اب انہیں اپنے وطن واپس بھیجنے کے لیے خصوصی پروازیں فراہم کی گئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں