والدین کے تعلقات کا بچوں پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے، نیمل خاور

10:45 AM, 13 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیمل خاور نے کہا ہے کہ والدین کے تعلقات کا بچوں پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے ،  شادی کے بعد فیملی پلاننگ بہت ضروری ہے، اور انہوں نے اپنی توجہ مکمل طور پر اپنے خاندان پر مرکوز کر دی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران نیمل خاور نے اپنی شادی اور ذاتی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

نیمل خاور نے بتایا کہ حمزہ علی عباسی کے ساتھ کم عمری میں شادی کرنے کے بعد ان کی کوئی خاص فیملی پلاننگ نہیں تھی، تاہم وہ بچوں کو بہت پسند کرتی تھیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مصطفیٰ کی پیدائش کے وقت ان کی زندگی میں اس نوع کی کوئی منصوبہ بندی نہیں تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد فیملی کو ترجیح دینے کا فیصلہ ان کی ذاتی شناخت پر گہرا اثر ڈال رہا ہے، اور وہ اپنے شوق، جیسے کہ مصوری، کو وقت نہیں دے پا رہی۔ تاہم، نیمل نے کہا کہ شادی کے بعد فیملی پلاننگ کو اہمیت دینا ضروری ہے، اسی لیے حمزہ اور انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ حمزہ شوبز کی دنیا میں کام کریں گے جبکہ نیمل اپنے گھر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

نیمل خاور نے مزید کہا کہ حمزہ علی عباسی ایک بہت سپورٹ کرنے والے شوہر ہیں، اور انہوں نے اپنے بچوں کی تربیت کے حوالے سے بھی اہم بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ والدین کے تعلقات کا بچوں پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے۔ جب بچے اپنے والدین کو لڑتے ہوئے دیکھتے ہیں تو اس کا ان کے ذہن پر منفی اثر پڑتا ہے۔

مزیدخبریں