شام میں پھنسے 318 پاکستانی بیروت سے وطن واپسی پہنچ گئے

10:25 AM, 13 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشیں رنگ لے آئیں اور شام میں پھنسے 318 پاکستانیوں کو لے کر خصوصی طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔ یہ پاکستانی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے بیروت سے اسلام آباد پہنچے، جہاں وفاقی وزیر احسن اقبال اور دیگر حکومتی نمائندوں نے ان کا استقبال کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر پاکستانیوں کو گلدستے پیش کیے گئے۔

شام کی تازہ صورتحال کے پیش نظر یہ پاکستانی وہاں پھنس گئے تھے، تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے لبنانی ہم منصب سے رابطہ کرکے پاکستانیوں کی واپسی کی راہ ہموار کی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "دنیا میں جہاں بھی کوئی پاکستانی ہوگا، وہ تنہا نہیں ہوگا، ہم ایک قوم ہیں، قوم کا دکھ اور سکھ سانجھا ہوتا ہے۔" انہوں نے لبنانی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانیوں کی باحفاظت وطن واپسی میں ان کی مدد پر ہم ان کے مشکور ہیں۔

مزیدخبریں