ریاست جنگ جیت چکی، دہشت گردوں کی شکست کا صرف اعلان باقی : نگران وزیر اعظم

06:57 PM, 13 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

 ڈی آئی خان :نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا ہےکہ   ریاست جنگ جیت چکی، دہشت گردوں کی شکست کا صرف اعلان باقی ہے۔ نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے   ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گرد حملے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اور گورنر خیبر پختونخوا کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہاکہ  ریاست جنگ جیت چکی، دہشت گردوں کی شکست کا صرف اعلان باقی ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ میں جنہیں حوصلہ دینے گیا تھا انہوں نے مجھے حوصلہ دیا۔ ان کاکہنا تھا کہ  دہشت گرد ایک حملہ کریں گے ہم دس قدم آگے بڑھیں گے، وہ 10 حملے کریں گے ہم 100 قدم آگے بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں کے جذبے جوان ہیں۔


نگران وزیر اعظم نے کہا کہ اس جیتی ہوئی جنگ میں جنہوں نے قربانیاں دیں وہ یہاں اور جنت میں بھی راحت میں ہوں گے۔   دہشت گرد ہمیں کبھی خوفزدہ نہیں کرسکتے، وہ کوئی بھی حربہ استعمال کرلیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے.

مزیدخبریں