کراچی : پاکستان کو بیرونی فنڈنگ کی ضروریات کے بلند خطرات کا سامنا ہے۔ یہ انکشاف فچ کی کریڈٹ ریٹنگ میں سامنے آیا ہے۔ بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ٹرپل سی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ساتھ یہ بھی کہا ہے پاکستان کو بیرونی فنڈنگ کی ضروریات کے بلند خطرات کا سامنا ہے۔
فچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مارچ میں موجودہ قرض پروگرام ختم ہو جائے گا جس کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کے لیے مذاکرات کرنے پڑیں گے۔
اس حوالے سے تاخیر اور غیر یقینی کے خطرات موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام میں مضبوط کارکردگی دکھائی ہے۔فچ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات فروری میں شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ اکتوبر میں فچ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی لمبے عرصے کی غیر ملکی کرنسی میں قرض لینے کی ڈیفالٹ ریٹنگ کم کی تھی۔