لاہور: پی ٹی آئی نے پہلا ورچوئل جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف 17 دسمبر کو پہلا ورچوئل جلسہ منعقد کرے گی۔
اس بارےمیں پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے ٹویٹ کیاکہ پاکستان تحریک انصاف 17 دسمبر کو پہلا ورچوئل جلسہ منعقد کرے گی۔
عمر ایوب نے بتایا کہ 17 دسمبر 2023 پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے پاکستان تحریک انصاف کا پہلا ورچوئل جلسہ منعقد کیا جائے گا، اللہ تعالی نے زندگی دی تو آپ سے وہیں ملاقات ہو گی۔
پاکستان تحریک انصاف کا پہلا ورچل جلسہ!! 17 دسمبر 2023 9 pm پاکستان ٹائیم کے مطابق۔ اللہ تعالٰی نے زندگی دی تو آپ سے وہیں ملاقات ہو گی انشاءاللہ۔ یاد رکھیں میرے رب کے حکم سے انشاءاللہ، 8 فروری 2024 کو جیت عمران خان کی اور جیت پاکستان تحریک انصاف کی۔ @ptioffcial pic.twitter.com/QFsJgZp4Ag
— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) December 13, 2023