بانی چیئرمین سے ملاقات میں مکمل گائیڈ لائن لی،پی ٹی آئی کو آئیسولیٹ کرنے کی سازش کی جارہی ہے: گوہر خان 

بانی چیئرمین سے ملاقات میں مکمل گائیڈ لائن لی،پی ٹی آئی کو آئیسولیٹ کرنے کی سازش کی جارہی ہے: گوہر خان 

راولپنڈی :چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  خان نے  الیکشن کمیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں انتخابی مہم کیلئے لیول پلئنگ فیلڈ دی جائے۔ الیکشن کمیشن سے انتخابی کنونشن کیلئے اجازت مانگی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انتخابی مہم کیلئے لیول پلئنگ فیلڈ دی جائے۔ الیکشن کمیشن سے انتخابی کنونشن کیلئے اجازت مانگی ہے۔ 

ان کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف پی ڈی ایم میں شامل کسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کرے گی ۔آج بانی چیئرمین سے تفصیلی ملاقات ہوئی، ان سے مکمل گائیڈ لائن لی ہے۔ پی ٹی آئی کیخلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔الیکشن کمیشن فوری ہمارا انتخابی نشان الاٹ کرے کیونکہ سات دن میں الاٹمنٹ لازم تھا جبکہ آج دس دن ہوگئے ہیں۔


ان کاکہنا تھا کہ  حالیہ دہشتگردی پر بانی چیئرمین نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مطالبہ کرتے ہیں کہ شفاف انتخابات کے تقاضے پورے کئے جائیں۔پی ٹی آئی کو آئیسولیٹ کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
 انتخابی شیڈول کا فوری اعلان کیا جائے ہمیں بلے کے نشان لئے جانے کا بڑا خدشہ ہے،الیکشن کمیشن کسی بھی سیاسی جماعت کا انتخابی نشان ختم نہیں کر سکتا،چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی سائفر کیس میں فرد جرم پر نفی کی۔ ہماری درخواستوں پر بحث ہوئی، فیصلہ آئے گا تو عدالت فرد جرم کی طرف بڑھے گی۔

مصنف کے بارے میں