میری کوئی دنیاوی خواہش باقی نہیں ، مجھے اپنی آخرت کی تیاری کرنی ہے: نیلم منیر

04:53 PM, 13 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:اداکارہ  نیلم منیر  کاکہنا ہے کہ  میری کوئی دنیاوی خواہش باقی نہیں ہے، مجھے اپنی آخرت کی تیاری کرنی ہے اور اچھی تیاری کرنا  خواب ہے۔اداکارہ  نیلم منیر نے انسٹا پر  کہا کہ  میری  کوئی دنیاوی خواہش باقی نہیں ہے، مجھے اپنی آخرت کی تیاری کرنی ہے اور اچھی تیاری کرنا  خواب ہے۔

اداکارہ نے  مزید کہا کہ خدا انہیں گناہوں کی معافی دیں اور انہیں ان افراد میں شامل کریں جو خدا کو پسند ہوتے ہیں اور ان پر اپنا رحم فرمائیں۔اداکارہ کی جانب سے موت، زندگی، مغفرت اور آخرت کی باتیں کرنے پر ان کے سینکڑوں مداح پریشان ہوگئے اور انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ اداکارہ کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے، ساتھ ہی بہت سارے افراد نے ان کی جانب مغفرت اور آخرت کی باتیں کہنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔


نیلم منیر نے انکشاف کیا کہ ان کے ماموں کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے اور وہ ان کے والد کے برابر تھے، وہ ان کے بہت قریب تھیں، اس لیے وہ ان کی تصاویر نہیں دیکھ سکیں گی۔ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ اپنی زندگی میں کون سا ایک مقصد حاصل کرنا چاہتی ہیں؟ جس پر اداکارہ نے مختصر جواب دیتے ہوئے آخرت کا لفظ لکھا۔ ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ ان کا خواب کیا ہے، جس پر اداکارہ نے زندگی، موت، گناہوں، معافی اور آخرت کی باتیں لکھ کر سب کو افسردہ کردیا۔


اداکارہ نے لکھا کہ موت برحق ہے لیکن ان کا خواب اور خواہش ہے کہ ان کی نماز جنازہ اچھی ہو اور خدا کے حکم سے انہیں جنت میں اعلیٰ مقام حاصل ہو۔

مزیدخبریں