لاہور:یورپی یونین نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے ۔ یورپی یونین پاکستان کو 179 ملین یورو دے گی۔ یہ رقم لاہور اور فیصل آباد میں پانی اور سینی ٹیشن کی سروسز کی بہتری پر خرچ ہوگی۔
پنجاب میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے یورپی یونین پاکستان کو 179 ملین یورو فراہم کرے گی، یہ رقم لاہور اور فیصل آباد میں پانی اور سینی ٹیشن کی سروسز کی بہتری پر خرچ ہوگی۔پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے گرانٹ کے معاہدے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔ یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا اور اے ایف ڈی کی ڈپٹی ڈائریکٹر جیولی مراساوڈن نے دستخط کیے۔
منصوبے کے تحت پاکستان کو 179 ملین یورو دیئے جائیں گے، 12 ملین گرانٹ جبکہ 167 ملین قرض اور دیگر مد میں دیئے جائیں گے، رقم لاہور اور فیصل آباد میں پانی اور سینیٹیشن کی سروسز کی بہتری پر خرچ ہوگی ۔ یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ممالک میں شامل ہے۔ لاہور اور فیصل آباد میں پانی اور سینی ٹیشن کی سروسز میں بہتری لائی جائیگی، پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے اقدامات بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں۔
پنجاب کے ان دو شہروں میں پانی کی مقدار قیام پاکستان سے 5 فیصد کم ہوگئی۔ اس گرانٹ سے لاہور اور فیصل آباد کے لوگوں کی معیار زندگی بلند ہوگا۔اس موقع پر فرنچ ایجنسی کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنا فرانس کی ترجیحات میں شامل ہے، اے ایف ڈی کی 97 فیصد گرانٹ موسمیاتی تبدیلیوں پر خرچ ہوتی ہے، پانی کی ٹریٹمنٹ اور واٹر گورننس میں بہتری لائی جائے گی۔