اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے انتخابات کی شفافیت کے پیش نظر ملک بھر میں ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی۔
لیکشن کمیشن نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور چاروں چیف سیکریٹریز کو مراسلہ جاری کردیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق عام انتخابات میں ڈی سی اور اے ڈی سیز کو ذمے داریاں سونپی ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ عام انتخابات سے متعلق ریٹرننگ افسران (آر اوز)، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران (اے آر اوز)کے تقرر کے باعث ٹرانسفر، پوسٹنگ پر پابندی عائد کی ہے۔
دوسری جانب عام انتخابات کے لیے تعینات کیے گئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز) کی ٹریننگ آج سے شروع ہو چکی ہے، ٹریننگ کے دوران 859 ریٹرننگ افسران 13 دسمبر سے 15 دسمبر تک اپنے متعلقہ ضلعی سطح پر 3 روزہ انتخابی تربیت حاصل کریں گے۔