شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ ٹیم کے وائس کپتان مقرر

04:16 PM, 13 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

سڈنی:پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہاہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم کے وائس کپتان کے فرائض انجام دیں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے پرتھ میں شروع ہوگا۔شان مسعود قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے، شاہین شاہ آفریدی کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر  کر دیا گیا۔

یاد  رہے کہ  شاہین شاہ آفریدی  قومی ٹی ٹونٹی  ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔ 

دوسری جانب پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے، پاکستان کی پلیئنگ الیون میں آل راونڈر فہیم اشرف سمیت 4 فاسٹ باولرز  شامل کیے گئےہیں ،پاکستانی سکواڈ میں کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابراعظم ، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں