لاہور: پولیس نے سانحہ 9مئی میں ملوث 18اشتہاریوں کےشناختی کارڈ بلاک کیلئے نادراکوخط لکھ دیا۔
لاہور پولیس نے نو مئی میں ملوث 18اشتہاریوں کےشناختی کارڈ بلاک کرنے کیلئے نادراکوخط لکھاجس میں پی ٹی آئی رہنمائوں کے کارڈبلاک کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔
ان 18اشتہاریوں میں مراد سعید ، اعظم خان سواتی، حماد اظہر ، میاں اسلم اقبال، حافظ فرحت عباس سمیت کرامت علی کھوکھر ، علی امین گنڈا پور ، امتیاز احمد شیخ، زبیر خان نیازی، اسدزمان چیمہ، سعید احمد سندھو ، ملک ندیم عباس باڑا اور غلام محی الدین دیوان بھی شامل ہیں۔
واثق قیوم عباسی، علی اصغر منڈا، مسرت جمشید چیمہ،جمشید چیمہ اور احمد خان نیازی کے بھی کےشناختی کارڈ بلاک کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔