کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری
سورس: file

کراچی: وفاقی حکومت نے کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع  کرا دی۔ 

ذرائع کے مطابق کراچی کیلئےبجلی1.72روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ درخواست میں اضافہ گذشتہ مالی سال کی دوسری اورتیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری تا مارچ2023کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ جبکہ اکتوبر تادسمبر 2022 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں47 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے۔ 

ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کیلئے بھی اضافہ مانگا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیپرا کی جانب سے وفاقی حکومت کی کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر 20 دسمبر کو سماعت کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں