توہین الیکشن کمیشن: بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

توہین الیکشن کمیشن: بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی
سورس: file

راولپنڈی:  توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر اڈیالہ جیل میں ہونے والی فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔


توہین الیکشن کمشنر کیس کی اڈیالہ جیل میں  سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور سابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان الیکشن کمیشن کے ممبرز کے سامنے پیش ہوئے۔

توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے موقع پر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد اور وکیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری اڈیالہ جیل موجود تھے۔سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل آئی تھیں۔


فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فردِ جرم عائد کرنے کے لیے جیل ٹرائل کی منظوری دی تھی۔توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں ٹرائل سے متعلق محفوظ فیصلہ 6 دسمبر کو سنایا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں