سٹاک مارکیٹ میں تاریخی دن،   67 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور 

11:18 AM, 13 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا۔


آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور 100 انڈیکس 67 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ہے۔

ایک موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 589 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

 کاروباری دن کے آغاز میں انڈیکس تاریخ میں پہلی مرتبہ 67 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 67 ہزار  پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن اسی طرح جاری نہ رہ سکا اور انڈیکس نے واپسی کا سفر شروع کر دیا۔ اس وقت 100 انڈیکس 388 پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ 66 ہزار 760پوائنٹس پر موجود ہے۔ 

دوسری جانب  انٹربینک ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 283.28 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے۔ 

مزیدخبریں