سکول رکشہ حادثہ، ڈرائیورز سمیت 4 طالبات زخمی، 2 جاں بحق

11:09 AM, 13 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

گوجرہ: گوجرہ میں دو سکول رکشے آپس میں ٹکرانے سے سڑک پر گر پڑی طالبات کو تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے روندھ ڈالا، حادثے میں 2 طالبات موقع پر جاں بحق جبکہ 4 طالبات اور دونوں رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گوجرہ میں موچیوالا روڈ پر دو سکول رکشے آپس میں ٹکرانے سے رکشہ سوار طالبات سڑک پر گر پڑی،  پیچھے سے آنے والی گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی نے سڑک پر گری طالبات کو بری طرح کچل ڈالا حادثے میں 2 طالبات موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ 4 طالبات اور دونوں رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ  جاں بحق  ہونے والی طالبات میں 18 سالہ میرب اور 17 سالہ حاجرہ شامل ہیں۔

 پولیس اور ریسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔ 2 زخمی طالبات کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ رکشہ ڈرائیوروں کے ریس لگانے کے باعث پیش آیا۔

مزیدخبریں