لاہور: سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی حتمی میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی۔
ترجمان کے مطابق حتمی میرٹ لسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اپنی ویب سائٹ جاری کی ہے۔
یو ایچ ایس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میدیکل کالجز کی میرٹ لسٹ ٹاپ 4 ہزار 467 امیدواروں پر مشتمل ہے جبکہ ڈینٹل کالجز کی لسٹ 2 ہزار 929 امیدواروں پر مستمل ہے۔ ترجمان کے مطابق اوپن میرٹ اور کوٹہ سیٹوں پر صرف 3 ہزار 389 امیدواروں کو ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلہ ملے گا۔
ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق سرکاری میڈیکل کالج الاٹ کرنے کیلئے پہلی سلیکشن لسٹ 15 دسمبر کو آویزاں کی جائے گی۔ امیدواروں کو داخلہ کیلئےمیڈیکل اور ڈینٹل کالجز اسی حتمی میرٹ لسٹ کی بنیاد پر الاٹ کیے جائیں۔