اڈیالہ جیل میں عمران خان کیخلاف آج تین کیسز کی سماعت مقرر

09:34 AM, 13 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف اڈیالہ جیل میں آج تین کیسز پر سماعت مقرر کی گئی ہے۔ 

عمران خان کیخلاف سائفر کیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین سماعت کریں گے۔ سائفر کیس کی سماعت میں آج سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ 

بانی پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت بھی اڈیالہ جیل میں ہو گی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔

سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی کٰکلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت بھی اڈیالہ جیل میں ہو گی۔ الیکشن کمیشن کےممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چاررکنی بنچ سماعت کرے گا۔ 

توہین الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کی منظوری دیتے ہوئے سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی تھی۔

مزیدخبریں