صدر مملکت نے بیرونی سرمایہ کاروں کو تحفظ دینے کے بل کی منظوری دیدی

11:51 PM, 13 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرونی سرماریہ کاروں کو تحفظ دینے کے بل کی منظوری دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کی منظوری کے بعد آئین کے آرٹیکل 70 ایک اور 75 کے تحت غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور سرمایہ کاروں کو تحفظ دینے کے بل کی منظوری دی۔ 
ذرائع کے مطابق بل کا مقصد سرمایہ کاروں کو غیر ضروری عدالتی کاروائیوں سے تحفظ دینا ہے جبکہ ریکوڈک معاہدے پر صدارتی ریفرنس کی روشنی میں قانون سازی کرنا ہے۔
بل کے تحت غیرملکی سرمایہ کاری کا تحفظ اور سرمایہ کاروں کو غیر ضروری عدالتی و فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی پریشانی سے تحفظ حاصل ہو گا۔ 
ذرائع کے مطابق حکومت کا ماننا ہے کہ قانون سازی سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول مہیایا ہو گا جس سے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

مزیدخبریں