لاہور: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شیڈول تیسرے ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ کندھے کی انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے اور اب ڈاکٹرز نے انہیں مزید آرام کا مشورہ دیدیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے کراچی ٹیسٹ کیلئے ابھی تک نسیم شاہ کے متبادل کے طور پر کسی طلب نہیں کیا جبکہ یہ بتایا جارہا ہے کہ وہ فٹ ہونے کے بعد لاہور جاکر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بحالی پروگرام کریں گے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے دوران کندھے میں تکلیف کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔