برطانیہ اور امریکا میں یخ بستہ ہواؤں نے ہر چیز منجمد کرکے رکھ دی

08:23 PM, 13 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لندن: برطانیہ اور امریکا میں سردیوں کی آمد ، یخ بستہ ہواؤں نے ہر چیز منجمد کرکے رکھ دی ۔ برفباری نے معمولات زندگی کو مفلوج کردیا ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانیہ اور امریکا کو سردی کی لہر نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ لندن اور دیگر شہروں نے برف کی سفید چادر اڑھ لی ، سردی کے مارے جنگلی جانور بھی شہر کا رخ کرنے لگے ۔

امریکی ریاست نیویڈا میں کئی فٹ برف پڑنے سے ٹرینوں کی آمدو رفت متاثر ہوئی ۔ ریلوے ٹریک سے برف ہٹانے کے لیے خصوصی انجنوں کا استعمال کرنا پڑا ، ٹورنٹو سمیت کینیڈا کے کئی شہر بھی ، برف سے ڈھک گئے۔

مزیدخبریں