اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کے اپنے پاکستانیوں کے ساتھ عہد کی پاسداری کرتے ہوئے 306 کلومیٹر طویل سکھر، حیدر آباد موٹروے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ بلاشبہ پاکستان میں موٹرویز کی تعمیر کا سہرا صرف اور صرف قائد میاں محمد نواز شریف کو ہی جاتا ہے۔
آج ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کے اپنے پاکستانیوں کے ساتھ عہد کی پاسداری کرتےہوئے306 کلومیٹرطویل سکھر-حیدر آباد موٹروےکاسنگِ بنیاد رکھ دیا گیا ہے. بلاشبہ پاکستان میں موٹرویز کی تعمیر کا سہرا صرف اور صرف قائد میاں محمد نواز شریف کو ہی جاتا ہے.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 13, 2022
سکھر حیدر آباد موٹروے 30 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہو کر پشاور تا کراچی، پاکستان کے تمام بڑے شہروں کو منسلک کر دے گی اور اس سے تقریباً 25 ہزار روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ماضی میں موٹرویز اور دیگر میگا پراجیکٹس کی تعمیر کے ناقد آج ان منصوبوں کے معترف ہیں۔
سکھر حیدر آباد موٹروے 30 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہوکر پشاور تاکراچی،پاکستان کےتمام بڑےشہروں کو منسلک کر دے گی اور اس سے تقریباً 25 ہزار روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے. ماضی میں موٹرویز اور دیگر میگا پراجیکٹس کی تعمیر کے ناقد آج ان منصوبوں کے معترف ہیں.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 13, 2022