کراچی: سندھ حکومت نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں تعلیمی ادارے 22 تا 31 دسمبر تک بند رہیں گے ۔
محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ تعلیم سندھ کے زیرِ نگرانی صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی ۔