اسلام آباد چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے ریاستی اداروں کی کردار کشی اور ان کےخلاف مہم چلانے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ کردیا
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے انہوں نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ حکومت نے ابھی تک اداروں کی کردار کشی کرنے والے لوگوں کےخلاف کارروائی نہیں کی اگر ٹھوس کارروائی نہ ہوئی تو ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے۔۔
واضح رہے کہ نور عالم خان پہلے بھی مطالبہ کر چکے ہیں کہ فوج کی کردار کشی کرنے پر عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 لگایا جائے ۔