اسمبلیاں 20 دسمبر تک ٹوٹیں گی، اعلان لبرٹی چوک میں ہوگا، عمران خان کو کوئی مائنس نہیں کرسکتا: اسلم اقبال 

02:08 PM, 13 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں 20 دسمبر سے قبل توڑی جائیں گی ۔ اعلان لبرٹی چوک میں کیا جائےگا۔عمران خان کو کوئی مائنس نہیں کرسکتا۔ پرویز الہٰی سے اختلاف نہیں ۔

اسلم اقبال نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنا ہمارا مقصد نہیں، جلد انتخابات مقصد ہیں ۔ تیاریاں آخری مراحل میں ہیں ،لبرٹی چوک لاہور میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا جائے گا ۔جہاں سے حقیقی لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا وہیں اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میری رائے ہے اسمبلیاں بیس سے قبل توڑ دی جائیں ۔دونوں اسمبلیاں اکٹھی توڑنی ہیں یا الگ، اس کا فیصلہ لیڈر شپ نے کرنا ہے ۔لاہور ،تحریک انصاف دس ماہ سے الیکشن کمپین کر رہی ہے۔ہم اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لئے قرارداد کی طرف جا رہے ہیں ۔ 

مزیدخبریں