آئی پنجاب فیصل شاہکار کے اسلام آباد جانے سے افسران کے تقررو تبادلے تعطل کا شکار

01:34 PM, 13 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

 لا ہور ؛ آئی جی پنجاب فیصل آباد  کو ملنے کے لئےپولیس افسران ترس گئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق 5دسمبر کو جوائننگ کے بعد آئی جی پنجاب اسلام آباد روانہ ہوگئے، متعدد ڈی پی اوز اور ایس پیز کے احکامات جاری ہونے کے بعد منسوخ ہو گئے ہیں۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار  کے اسلام آباد جانے کی وجہ سے ڈی پی او اٹک ،ڈی پی او راجن پور،ڈی پی او بہاولنگر،ایس پی کینٹ  ،ایس پی انٹی رائٹ لاہورکے احکامات جاری ہونے کے اگلے دن ہی منسوخ کر ہو گئے  تھے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے احکامات پر اپنے نام درج کرنے سے منع کیا ہوا ہے،7روز میں ہونے والے تبادلوں پر آئی جی پنجاب کا نام بھی درج نہیں ،فیصل شاہکار کے نہ ہونےسے دفاتر میں فائلوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ نئے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے حوالے سے ابھی تک وفاقی حکومت نے احکامات جاری نہیں کئے۔

مزیدخبریں