وزیر اعظم نے سکھر حیدر آباد موٹروے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، ڈھائی سال میں مکمل ہوگا، 307 ارب لاگت آئے گی

01:02 PM, 13 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

سکھر : وزیر اعظم  شبہاز شریف نے حیدرآبادسکھر موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ۔ ترجمان این ایچ اے  کا کہنا ہے کہ 306کلومیٹر طویل حیدرآباد -سکھر موٹر وے (ایم ۔6) کو 30 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

منصوبے پر 307ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ ایم -6 کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کی بنیاد پر تعمیر کیا جائے گا۔اس موٹر وے پر 15 انٹر چینج، دریائے سندھ پر 1 بڑا پُل، 19 انڈر پاس اور 6 فلائی اوورز تعمیر کئے جائیں گے۔

موٹروے پر  دونوں طرف ہر 50 کلومیٹر کے فاصلے پر 10 سروس ایریاز تعمیر ہوں گے۔یہ موٹر وے جام شورو، حیدرآباد ،مٹیاری، بینظیر آباد، نوشہرو فیروز ، خیر پور اور سکھر کے اضلاع سے گزرے گی۔

وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود کا کہناہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اہلیان سندھ کو آج بڑا تحفہ مبارک ہو۔ حیدرآباد سکھر موٹروے پر مسافروں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائے گی، حیدرآباد ۔سکھر موٹر وے (ایم -6)کی تعمیر سے پشاور -کراچی موٹروے (پی کے ایم)کا منصوبہ مکمل ہو جائے گا ۔

مزیدخبریں