لاہور :گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 17 مریض رپورٹ ہوئے ۔
گزشہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور سے 6، گوجرانولہ سے 5 جبکہ راولپنڈی اور فیصل آباد سے 3 تین کیسز رپورٹ ہوئے ، رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 18,948 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔
رواں سال کے دوران لاہور سے ڈینگی کے کل 8,187 کیسز سامنے آئے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ،رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 49 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی وائرس سے اب تک لاہور میں 26، راولپنڈی میں 12، گوجرانولہ میں 4، ملتان میں 3، فیصل آباد میں 2 جبکہ ساہیوال اور گجرات سے 1 ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔
لاہور سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 113 مریض داخل ہیں ۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 75 داخل ہیں ۔