پاکستانی روپیہ روز بروز تنزلی جبکہ امریکی ڈالر عروج کی جانب گامزن ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے دن صبح کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ ہوگیا ،انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے 75 پیسےکا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 215 پوائنٹس کے اضافے سے 41755 پر آ گیا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے 65 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہو کر 231 روپے 70 پیسے کا ہو گیا تھا۔