اسلام آباد :وزیراعظم کی دعوت پر تاجک صدر کل سے پاکستان کا 2روزہ دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں فریقین مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے، معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں ۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان دیرینہ تاریخی،ثقافتی اور مذہبی رشتوں کے ذریعے جڑے ہیں، مختلف علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر دونوں ممالک کے خیالات یکساں ہیں۔