نہتے کشمیریوں کے سامنے شیر بھارتی چینیوں کے سامنے ڈھیر

11:36 AM, 13 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

بھارت : بھارت اور چین کے درمیان اروناچل پردیس میں بارڈر پر جھڑپ،بھارتی فوج کو ایک بار پھر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ۔
 
 بھارت اور چین کے درمیان اروناچل پردیس میں بارڈر پر جھڑپ میں چینی فورسز  نے اسلحہ کے بجائے ڈنڈوں اور کٹر  کے وار کرکے  بھارتی سوماؤں کی درگت بنادی۔

چین کے ساتھ جھڑپوں میں بیس سے زائد بھارتی فوجی شدید زخمی ہوگئے ،جھڑپ ایک بھارتی چوکی پر چین کی پیش قدمی کے باعث ہوئی ،مودی سرکار نے واقعے پر چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے ۔
 
چینی فوج نے پیش قدمی کرکے ایک بھارتی چوکی پر بھی قبضہ کرلیا ۔ تاہم  کمانڈر لیول پرفلیگ  میٹنگ کے بعد دونوں ملکوں کی افواج اگلی پوزیشن سے پیچھے ہٹ گئیں لیکن چین سے ملحقہ سرحد پر کشیدگی تاحال برقرار ہے۔ 

خیال رہے کہ بھارت 2020 میں بھی چین کے ہاتھوں گلوان ویلی میں ذلت اٹھا چکا ،وادی گلوان میں جھڑپوں میں چینی فوج کے ہاتھوں بھارت کے 20 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

مزیدخبریں