طلبہ کی بنائی ہوئی کشتی 9300 کلومیٹر سفر طے کرکے روڈ آئی لینڈ امریکا سے برطانیہ پہنچ گئی

طلبہ کی بنائی ہوئی کشتی 9300 کلومیٹر سفر طے کرکے روڈ آئی لینڈ امریکا سے برطانیہ پہنچ گئی

رہوڈ آئی لینڈ: امریکہ کے  تین سکولوں کے طلبہ نے  ایک  تجرباتی کشتی بنا کر  اس سال مارچ میں سمندر کے حوالے کی تھی جو  9300 کلومیٹر سفر طے کرکے روڈ آئی لینڈ امریکا سے برطانوی ساحل تک پہنچ گئی ہے۔

یہ ایک چھوٹی  کشتی ہے جسے تین امریکی اسکولوں کے طلبا و طالبات نے بنایا تھا ،  یہ کشتی روڈ آئی لینڈ گریجویٹ اسکول آف اوشیانوگرافی کے ماہرین کی زیرِنگرانی تیار کی تھی جس کا مقصد بچوں کو سمندر اور اس کے ماحول سے آشنا کرانا تھا۔ اس کشتی  کو واٹر پروف بنانے کیلئے اس میں خاص جی پی ایس نظام لگا یا گیا ہے ۔

’انسپائریشن‘ نامی اس کشتی کو 26 مارچ کو  سمندر میں اتارا گیا  جس نے کل 245 دن اور ایک گھنٹے سمندر کا سفر کیا، اس کے بعد کرائسٹ چرچ برطانیہ کے فریئرس کلف کے ساحل پر دیکھی گئی اور یوں اس کا طویل تجرباتی سفر اپنے اختتام کو پہنچا ۔

 

خیال رہے کہ اس کشتی کو روڈ آئی لینڈ سے 100 میل دور پانی میں چھوڑا گیا تھا جس نے دس ماہ کا طوی سفر طے کیا ۔


 

مصنف کے بارے میں