لاہور : ٹرانس جینڈرز کے موضوع پر بنائی گئی پاکستانی فلم جوائے لینڈ ایک اور بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے لئے منتخب کر لی گئی۔
معروف اداکارہ ثروت گیلانی نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ فلم جوائے لینڈ کو سنڈینس فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔
اداکارہ نے فلم کا آفیشل سلیکشن پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ رواں سال بہترین ہوتا جارہا ہے۔
خیل رہے کہ پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو عالمی سطح پر کئی فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے، جبکہ جوائے لینڈ انٹرنیشنل فیچرز فلم کی کیٹیگری میں 2023 میں اکیڈمی ایوارڈ (آسکر ) کے لیے بھی نامزد ہوئی ہے ۔
دوسری جانب پاکستان میں مختلف طبْقات کی جانب سے اس فلم کی مخالفت بھی سامنے آرہی ہے ۔