لاہور : وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالہی کی حکومت میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے حکم پر تھانہ مانگا میں شہباز گل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
سینئر کرائم رپورٹر حماداسلم کے مطابق عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف شہباز گل کے خلاف مقدمہ براہ راست سی سی پی او کے حکم پر درج کیا گیا ہے۔
پرویزالہی کی حکومت، غلام محمود ڈوگر سی سی پی او اور لاہور کے تھانہ مانگا میں شہباز گل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج۔
— Najam Wali Khan (@najamwalikhan) December 12, 2022
سینئر کرائم رپورٹر حماداسلم کے مطابق مقدمہ براہ راست CCPO کے حکم پر درج ہوا۔ CCPO صفائی دینے زمان پارک پہنچے، دو گھنٹے بیٹھے رہے، عمران خان نے ملنے سے انکار کر دیا۔ pic.twitter.com/N0bROVu0Dx
سینئر صحافی نجم ولی نے بتایا کہ سی سی پی او صفائی دینے زمان پارک پہنچے لیکن دو گھنٹے بیٹھے رہے سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملنے سے انکار کر دیا۔