حفاظتی ضمانت کیلئے سلیمان شہباز اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے 

حفاظتی ضمانت کیلئے سلیمان شہباز اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے 
سورس: File

اسلام آباد: اثاثہ جات کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں ۔

نیو نیوز کے مطابق گزشتہ ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی اور آج ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا ۔

سلیمان شہباز نے ایف آئی اے اور نیب مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں