وزیر اعظم شہباز شریف آج سکھر حیدر آباد موٹروے کا سنگ بنیاد رکھیں گے 

08:47 AM, 13 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

سکھر : وزیر اعظم شہباز شریف آج  ایک روزہ دورے پر سکھر پہنچ  رہے ہیں جہاں وہ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں ایم 6 سکھر حیدرآباد موٹروے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود سمیت دیگر وفاقی وزرا بھی موجود ہوں گے۔

            

مزیدخبریں