2021 دنیا کا امیر ترین ایلون مسک ،کرائے کے گھر پر کیوں رہتا ہے ؟

10:31 PM, 13 Dec, 2021

نیویارک :امریکی جریدے ٹائم میگزین نے دنیا کا امیر ترین شخص ایلون مسک کو قرار دیدیا ،ایلون مسک کی دولت ایک اندازے کے مطابق اڑھائی سو ارب ڈالر سے زیادہ ہے ۔

ٹائم میگزین نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ امیر ترین شخص ہونے کے باوجود کرائے کے گھر پر رہتے ہیں ،جس کی وجہ بتاتے ہوئے ایلون مسک کا کہنا ہے کہ از خود کرائے کے گھر پر رہنا پسند کرتے ہیں اور ایک نئی دنیا کی تلاش کرنے کے مشن پر گامزن ہیں ۔

میگزین کے مطابق ایلون مسک  کی کمپنی اسپیس ایکس مریخ پر انسان بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے،دنیا میں بجلی سے چلنے والی دو تہائی گاڑیاں ان ہی کی کمپنی ٹیسلا بناتی ہے ۔

چند روز قبل دنیا کی سب سے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں متعدد بار پہلے نمبر آنے والے  امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے جاب چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا ،ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ اپنی جاب چھوڑ کر فُل ٹائم انفلوئنسر بننے کا سوچ رہے ہیں۔

مزیدخبریں