کراچی : پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 200 رنز بنائے۔جواب میں ویسٹ انڈیز 137 رنز بنا سکی ۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے عقیل حسین کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔ بابراعظم کے آؤٹ ہونے پر فخر زمان کھیلنے آئے لیکن وہ بھی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 10 رنز پر شیفرڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے ۔
تیسری وکٹ کی شراکت میں محمد رضوان اور حیدر علی نے 105 رنز بنائے ۔ شاندار پارٹنرشپ محمد رضوان کے آؤٹ ہونے پر ٹوٹی جو 78 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
ورلڈ کپ کے ہیرو حیدر علی بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر پائے اور صرف ایک رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔ حیدر علی نے شاندار نصف سنچری سکور کی۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے ہوپ نے 31 ، سمتھ نے 24 اور پاول نے 23 رنز بنائے ۔ محمد وسیم نے4 اور شاداب خان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔