اسلام آباد: پاکستان نے دہشتگردی سے متعلق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جارحیت کےخلاف دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی وزیردفاع کے بیانات کو مسترد کرتا ہے راج ناتھ سنگھ کے پاکستان مخالف بیان کو مسترد کرتے ہیں۔ راج ناتھ سنگھ نےپاکستان پر دہشت گردی کے الزامات لگائے بھارتی وزیردفاع نے بیان میں پاکستان کےخلاف دھمکی آمیزرویہ اپنایا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہمیشہ سے تاریخی حقائق کو مسخ کرتی آئی ہے بھارت میں انتخابات کےوقت بی جےپی یہی رویہ اپناتی ہے بی جےپی نےاترپردیش میں انتخاب جیتنےکیلئےاشتعال انگیز زبان استعمال کی۔
اس سے قبل 21 نومبر کو پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو غیرذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کیا اور باور کرایا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کےخلاف دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارتی وزیردفاع کے غیرذمہ دارانہ بیان کو مسترد کرتا ہے بھارتی وزیردفاع کادھمکی آمیزبیان اشتعال انگیز اور غیرذمہ دارانہ ہے۔