رانا شمیم توہین عدالت کیس میں اہم پیش رفت، بیان حلفی عدالت کو موصول

07:15 PM, 13 Dec, 2021

اسلام آباد: رانا شمیم توہین عدالت کیس میں رانا شمیم کا اوریجنل بیان حلفی اسلام آباد ہائی کورٹ کو موصول ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ ایل کا کورئیر لندن سے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو موصول ہوا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق رجسٹرار ہائی کورٹ نے سربمہر لفافے کو ایک اور سیل لگا دی ہے۔ بیان حلفی سربمہر لفافے میں آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

عدالتی ذرائع کے مطابق آئندہ پیر کو دوران سماعت رانا شمیم کے بیان حلفی کے لفافے کو کھولا جائے گا۔ لفافے پر confidential کے علاوہ لکھا ہے کہ صرف چیف جسٹس کھول سکتے ہیں۔

مزیدخبریں