لاہور :چوروں نے محافظوں کو بھی نہ چھوڑا ،لاہور میں موٹرسائيکل چوروں نے ڈی آئی جی آپریشنز آفس کی سکیورٹی کا پول کھول دیا،چور ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں تعینات سینئرکلرک کی نئی موٹرسائيکل چوری کرکے فرار ہو گئے۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق موٹر سائیکل چور ڈی آئی جی آپریشن آفس کے اندر سے موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے،سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق موٹر سائیکل چور چہل قدمی کے انداز سے ڈی آئی جی آفس کے اندر داخل ہوتا ہے،ڈی آئی جی آفس کے ملازم کا نیا 125 موٹرسائیکل چوری کرتا ہے اور فرار ہو جاتا ہے ۔
فوٹیج میں چور کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ،دروازے پر پولیس اہلکار ہونے کے باوجود بھی چور موٹرسائيکل لیکر فرار ہو گیا، اس واردات کے بعد موٹرسائيکل چور نے ڈی آئی جی آپریشن آفس کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان چھوڑ دیئے،اتنی سخت سیکورٹی میں ڈی آئی جی آپریشن آفس سے موٹرسائيکل چوری کیسے ہو ا،پولیس تاحال موٹرسائيکل چور کا سراغ نہ لگا سکی،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ۔