پیپلز پارٹی نیا جنم لے رہی ہے، اب بلا چلے گا نہ پتنگ صرف تیر چلے گا: بلاول

06:03 PM, 13 Dec, 2021

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ بلدیاتی ایکٹ میں سب سے زیادہ سہولیات دے رہے ہیں۔ کراچی کے عوام پیپلز پارٹی کی طرف سے دیکھ رہے ہیں۔ لاہور میں این اے 133 میں بھی جیالوں کو جذبہ نظر آیا۔ سندھ بلدیاتی ایکٹ پر تنقید کرنے والے لاہور میں مرضی کا قانون لا رہے ہیں۔

کراچی میں نیوز کانفرنس میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ بلدیاتی ایکٹ کو کالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہوگا۔  اپوزیشن کو شکست نظر آرہی ہے۔ پیپلز پارٹی مضبوط ہوگی اور ان کی چیخیں نکلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف نعرے لگانے والے پیپلز پارٹی کو لیکچر دینے والے کون ہوتے ہیں؟ اب پتنگ چلے گا نہ بلا اب صرف تیر چلے گا۔ مخالفین یاد رکھیں پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان زندہ باد کہنے والی جماعت ہے۔ لسانیت کی بنیاد پر سیاست کو پہلے بھی عوام نے مسترد کیا ہے ابھی کچھ نہیں ہوگا۔ جب سے پیدا ہوں دیکھ رہا ہوں کراچی میں دہشت گرد مسلط تھے۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے صحت انصاف کارڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سرکاری ہسپتالوں سے پیسہ لے کر پرائیویٹ ہسپتالوں کو دے رہے ہیں۔ اس کا کچھ فائدہ نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں