لاہور:موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی جس کے مطابق دسمبر میں ہونے والی چھٹیوں کو جنوری میں منتقل کرنے پربھی غورکیا جا رہا ہے ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق موسم سر ما کی چھٹیوں سے متعلق وزرا تعلیم کی کانفرنس کل ہو گی جس میں موسم سرما کی چھٹیوں سمیت دیگر اہم امور کو زیر بحث لایا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں تمام صوبوں سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرا بھی شریک ہونگے ، اجلاس میں بچوں کی ویکسینیشن سمیت جاری مہم کےحوالےسےجائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنےپرغوربھی کیا جائے گا ،اس کے علاوہ اجلاس میں صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا ۔