لوگوں کو ریاست مدینہ کی سمجھ ہے نہ ایلیٹ کلاس کو غریبوں کی فکر: عمران خان

لوگوں کو ریاست مدینہ کی سمجھ ہے نہ ایلیٹ کلاس کو غریبوں کی فکر: عمران خان
سورس: file

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب گھرانے پر بیماری آجائے تو بہت مشکل ہوجاتی ہے۔ والدہ کی بیماری کے باعث مجھے ان چیزوں کا اندازہ ہوا۔ والدہ کی بیماری کے بعد شوکت خانم ہسپتال بنانے کا سوچا۔

لاہور میں پنجاب نیا پاکستان صحت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ زیادہ تر لوگوں کو ریاست مدینہ کی سمجھ نہیں ہے۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کی پہلی فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی۔ اللہ تعالیٰ تب خوش ہوتا جب اس کی مخلوق کی مدد کی جائے۔

انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب کورونا آیا تو اپوزیشن نے تین ماہ برا بھلا کہا کہ لاک ڈاؤن نہیں لگایا۔ اپوزیشن کہتی رہی لاک ڈاؤن لگادو۔ کورونا کے دوران لوگ مرنے لگے تو کہا گیا کہ وزیراعظم کے خلاف مقدمہ درج کراؤ۔ میرا سوال تھا کہ لاک ڈاؤن لگادیا تو دیہاڑی دار کہاں جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ایلیٹ کلاس کو غریبوں کی فکر نہیں۔ ہماری کورونا کی پالیسی کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔ بھارت اور ایران میں کورونا سے کتنے لوگ مرے اور معیشت کو بھی نقصان پہنچا۔